اوکاڑہ: مردہ خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والا گورکن گرفتار

 

اوکاڑہ میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے گورکن کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

اوکاڑہ کے نواحی گاوں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورکن نے سفاکیت کی انتہا کر دی۔ تین سال سے مختلف عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔ مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت سے زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑ لیا۔

تھانہ راوی پولیس کے مطابق ملزم تین سال سے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے، ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب قبرستان کے آس پاس کے علاقہ میں موجود افراد نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں میں خوفِ خُدا نہیں رہا، تب ہی تو انسانوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔

اہل علاقہ نے قبرستان کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔

https://youtu.be/3cjBxPNd3TA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *